مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وبالوالدين احسانا وبذي القربى واليتامى والمساكين والجار ذي القربى والجار الجنب والصاحب بالجنب وابن السبيل وما ملكت ايمانكم ان الله لا يحب من كان مختالا فخورا

اور خدا ہی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ اور قرابت والوں اور یتیموں اور محتاجوں اور رشتہ دار ہمسائیوں اور اجنبی ہمسائیوں اور رفقائے پہلو (یعنی پاس بیٹھنے والوں) اور مسافروں اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہوں سب کے ساتھ احسان کرو کہ خدا (احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے اور) تکبر کرنے والے بڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 36
  • پارہ 5
  • صفحہ 84

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی عبادت اور نیک عمل خدا پر یقین کر کے اور ثواب آخرت کی توقع سے کرو فخر اور ریا سے مال دینا یہ بھی شرک ہے گو کم درجہ کا ہے۔ یتامٰی اور نساء اور ورثہ اور زوجین کے حقوق اور انکے ساتھ حسن معاملہ کو بیان فرما کر اب یہ ارشاد ہےکہ ہر ایک کا حق درجہ بدرجہ تعلق کے موافق اور حاجتمندی کے مناسب ادا کرو سب سے مقدم اللہ تعالیٰ کا حق ہے پھر ماں باپ کا پھر درجہ بدرجہ سب واسطہ داروں اور حاجتمندوں کا اور ہمسایہ قریب اور غیر قریب…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَٱعْبُدُوا۟اور عبادت کروwa-uʿ'budū
  2. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  3. وَلَااور نہwalā
  4. تُشْرِكُوا۟تم شریک ٹھہراؤtush'rikū
  5. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  6. شَيْـًۭٔا ۖکچھ بھی۔ کسی چیز کوshayan
  7. وَبِٱلْوَٰلِدَيْنِاور والدین کے ساتھwabil-wālidayni
  8. إِحْسَـٰنًۭااحسان کروiḥ'sānan
  9. وَبِذِىاور ساتھwabidhī
  10. ٱلْقُرْبَىٰرشتہ داروں کےl-qur'bā
  11. وَٱلْيَتَـٰمَىٰاور یتیموں کےwal-yatāmā
  12. وَٱلْمَسَـٰكِينِاور مسکینوں کےwal-masākīni
  13. وَٱلْجَارِاور پڑوسیwal-jāri
  14. ذِىdhī
  15. ٱلْقُرْبَىٰرشتہ داروں کےl-qur'bā
  16. وَٱلْجَارِاور ہمسائےwal-jāri
  17. ٱلْجُنُبِاجنبی کےl-junubi
  18. وَٱلصَّاحِبِاور ساتھیwal-ṣāḥibi
  19. بِٱلْجَنۢبِپہلو کےbil-janbi
  20. وَٱبْنِاورwa-ib'ni
  21. ٱلسَّبِيلِمسافرl-sabīli
  22. وَمَااور ان کے ساتھ جب کےwamā
  23. مَلَكَتْمالک ہوmalakat
  24. أَيْمَـٰنُكُمْ ۗتمہارے دائیں ہاتھaymānukum
  25. إِنَّبیشکinna
  26. ٱللَّهَاللہl-laha
  27. لَانہیںlā
  28. يُحِبُّمحبت کرتاyuḥibbu
  29. مَناس سے جوman
  30. كَانَکوئی ہوkāna
  31. مُخْتَالًۭااکڑنے والاmukh'tālan
  32. فَخُورًافخر کرنے والاfakhūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں