مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ايها الذين اوتوا الكتاب امنوا بما نزلنا مصدقا لما معكم من قبل ان نطمس وجوها فنردها على ادبارها او نلعنهم كما لعنا اصحاب السبت وكان امر الله مفعولا

اے کتاب والو! قبل اس کے کہ ہم لوگوں کے مونہوں کو بگاڑ کر ان کی پیٹھ کی طرف پھیر دیں یا ان پر اس طرح لعنت کریں جس طرح ہفتے والوں پر کی تھی ہماری نازل کی ہوئی کتاب پر جو تمہاری کتاب کی بھی تصدیق کرتی ہے ایمان لے آؤ اور خدا نے جو حکم فرمایا سو (سمجھ لو کہ) ہوچکا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 47
  • پارہ 5
  • صفحہ 86

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

آیات سابقہ میں یہود کی ضلالت اور مختلف قبائح کا ذکر فرما کر اب ان کو بطور خطاب ایمان اور تصدیق قرآن کا حکم کیا جاتا ہے اور اس کی مخالفت سے ڈرایا جاتا ہے مطلب یہ ہے کہ اے اہل کتاب ایمان لاؤ قرآن پر جس کے احکام مصدق اور موافق ہیں توریت کے ایمان لاؤ اس سے پہلے کہ مٹا ڈالیں ہم تمہارے چہروں کے نشانات یعنی آنکھ ناک وغیرہ مطلب یہ کہ تمہاری صورتیں بدل دی جائیں پھر الٹ دیں تمہارے چہروں کو پیٹھ کی طرف یعنی چہرہ کو مطموس اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓأَيُّهَااےyāayyuhā
  2. ٱلَّذِينَلوگوalladhīna
  3. أُوتُوا۟جو دیے گئے ہوūtū
  4. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  5. ءَامِنُوا۟ایمان لاؤāminū
  6. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  7. نَزَّلْنَااتاری ہم نےnazzalnā
  8. مُصَدِّقًۭاتصدیق کرنے والی ہےmuṣaddiqan
  9. لِّمَاواسطے اس کے جوlimā
  10. مَعَكُمتمہارے پاس ہےmaʿakum
  11. مِّناس سےmin
  12. قَبْلِپہلےqabli
  13. أَنکہan
  14. نَّطْمِسَہم بگاڑ دیںnaṭmisa
  15. وُجُوهًۭاچہروں کوwujūhan
  16. فَنَرُدَّهَاپھر ہم پھیر دیں ان کوfanaruddahā
  17. عَلَىٰٓپرʿalā
  18. أَدْبَارِهَآان کی پیٹھوںadbārihā
  19. أَوْیاaw
  20. نَلْعَنَهُمْہم لعنت کریں ان پرnalʿanahum
  21. كَمَاجیسا کہkamā
  22. لَعَنَّآلعنت کی ہم نےlaʿannā
  23. أَصْحَـٰبَوالوں پرaṣḥāba
  24. ٱلسَّبْتِ ۚہفتےl-sabti
  25. وَكَانَاور ہےwakāna
  26. أَمْرُحکمamru
  27. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  28. مَفْعُولًاکیا ہوا۔ طے شدہmafʿūlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں