مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر الى الذين اوتوا نصيبا من الكتاب يؤمنون بالجبت والطاغوت ويقولون للذين كفروا هؤلاء اهدى من الذين امنوا سبيلا

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو کتاب سے حصہ دیا گیا ہے کہ بتوں اور شیطان کو مانتے ہیں اور کفار کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ مومنوں کی نسبت سیدھے رستے پر ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 51
  • پارہ 5
  • صفحہ 86

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اس آیت میں بھی یہود کی شرارت اور خباثت کا اظہار ہے قصہ یہ ہے کہ یہودیوں کو حضرت ﷺ سے عداوت بڑھی تو مشرکین مکہ سےملے اور ان سے متفق ہوئے اور ان کی خاطر داری کی ضرورت سے بتوں کی تعظیم کی اور کہا کہ تمہارا دین مسلمانوں کے دین سے بہتر ہے اور اس کی وجہ صرف حسد تھا اس پر کہ نبوت اور دین کی ریاست ہمارے سوا دوسروں کو کیوں مل گئ اس پر اللہ تعالیٰ ان کو الزام دیتا ہے۔ ان آیات میں اسی کا مذکور ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. تَرَتم نے دیکھاtara
  3. إِلَىطرفilā
  4. ٱلَّذِينَان لوگوںalladhīna
  5. أُوتُوا۟کے جو دیے گئےūtū
  6. نَصِيبًۭاایک حصہnaṣīban
  7. مِّنَمیں سےmina
  8. ٱلْكِتَـٰبِکتابl-kitābi
  9. يُؤْمِنُونَوہ ایمان لاتےyu'minūna
  10. بِٱلْجِبْتِجبت پرbil-jib'ti
  11. وَٱلطَّـٰغُوتِاور طاغوت پرwal-ṭāghūti
  12. وَيَقُولُونَاور وہ کہتے ہیںwayaqūlūna
  13. لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  14. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیا سےkafarū
  15. هَـٰٓؤُلَآءِیہ لوگhāulāi
  16. أَهْدَىٰزیادہ ہدایت یافتہ ہیںahdā
  17. مِنَ(سے)mina
  18. ٱلَّذِينَان لوگوںalladhīna
  19. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  20. سَبِيلًاراستے کے اعتبار سےsabīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں