مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اولئك الذين لعنهم الله ومن يلعن الله فلن تجد له نصيرا

یہی لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور جس پر خدا لعنت کرے تو تم اس کا کسی کو مددگار نہ پاؤ گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 52
  • پارہ 5
  • صفحہ 87

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ لوگ جنہوں نے اہل کتاب ہو کر اغراض نفسانی کی وجہ سےبتوں کی تعظیم کی اور طریقہ کفر کو طریقہ اسلام سےافضل بتلایا ان پر اللہ کی لعنت ہے اور جس پر لعنت کرے اللہ اس کا دنیا اور آخرت میں کوئی حامی اور مددگار نہیں ہو سکتا۔ سو اب انہوں نے اپنی اعانت کی طمع میں جو مشرکین مکہ سے موافقت کی بالکل لغو ہے۔ چنانچہ دنیا میں یہود نے ازحد ذلتیں اٹھائیں اور آخرت میں بھی عذاب میں مبتلا ہوں گے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أُو۟لَـٰٓئِكَیہیulāika
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  3. لَعَنَهُمُلعنت کی ان پرlaʿanahumu
  4. ٱللَّهُ ۖاللہ نےl-lahu
  5. وَمَناور جس پرwaman
  6. يَلْعَنِلعنت کردےyalʿani
  7. ٱللَّهُاللہl-lahu
  8. فَلَنتو ہرگز نہیںfalan
  9. تَجِدَتم پاؤ گےtajida
  10. لَهُۥاس کے لیےlahu
  11. نَصِيرًاکوئی مددگارnaṣīran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں