مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 57

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين امنوا وعملوا الصالحات سندخلهم جنات تجري من تحتها الانهار خالدين فيها ابدا لهم فيها ازواج مطهرة وندخلهم ظلا ظليلا

اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کو ہم بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے وہاں ان کے لئے پاک بیبیاں ہیں اور ان کو ہم گھنے سائے میں داخل کریں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 57
  • پارہ 5
  • صفحہ 87

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مومن ہمیشہ جنت میں رہیں گے اور ان کو عورتیں ایسی ملیں گی جو حیض اور دیگر آلائشوں سے پاک ہوں گی اور انکو گہری اور گنجان چھاؤں میں داخل کریں گے جو آفتاب کی دھوپ سے بالکل محفوظ ہو گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  3. وَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کیےwaʿamilū
  4. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥāti
  5. سَنُدْخِلُهُمْعنقریب ہم داخل کریں گے ان کوsanud'khiluhum
  6. جَنَّـٰتٍۢباغات میںjannātin
  7. تَجْرِىبہتی ہیںtajrī
  8. مِنان کےmin
  9. تَحْتِهَانیچےtaḥtihā
  10. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  11. خَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīna
  12. فِيهَآان میںfīhā
  13. أَبَدًۭا ۖہمیشہ ہمیشہabadan
  14. لَّهُمْان کے لیےlahum
  15. فِيهَآان میںfīhā
  16. أَزْوَٰجٌۭبیویاں ہیںazwājun
  17. مُّطَهَّرَةٌۭ ۖپاکیزہmuṭahharatun
  18. وَنُدْخِلُهُمْاور ہم داخل کریں گے ان کوwanud'khiluhum
  19. ظِلًّۭاسائے میںẓillan
  20. ظَلِيلًاگھنےẓalīlan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں