تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اگر ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو غلطی سے نہیں بلکہ قصدًا اور مسلمان معلوم کرنے کے بعد قتل کرے گا تو اس کے لئے آخرت میں جہنم اور لعنت اور عذاب عظیم ہے کفارہ سے اس کی رہائی نہیں ہو گی۔ باقی رہی دنیوی سزا وہ سورۂ بقرہ میں گذر چکی۔فائدہجمہور علماء کے نزدیک خلود اس کے لئے ہے جو مسلمان کے قتل کو حلال سمجھے کیونکہ اس کے کفر میں شک نہیں یا خلود سے مراد یہ ہے کہ مدت دراز تک جہنم میں رہے گا وہ شخص مستحق تو اسی سزا کا ہے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں