مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويا قوم اني اخاف عليكم يوم التناد

اور اے قوم مجھے تمہاری نسبت پکار کے دن (یعنی قیامت) کا خوف ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 32
  • پارہ 24
  • صفحہ 470

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

عمومًا مفسرین یَوْمَ التَّنَادِ (ہانک پکار کے دن) سے قیامت کا دن مراد لیتے ہیں جبکہ محشر میں جمع ہونے اور حساب دینے کے لئے سب کی پکار ہو گی۔ اور اہل جنت اہل نار اور اہل اعراف ایک دوسرے کو پکاریں گے اور آخر میں ندا آئے گی۔ یَااَھْلَ الْجَنَّۃِ خُلُوْدٌ لَامَوْتٌ وَیَا اُھْلَ النَّارِ خُلُوْدٌ لَا مَوْتٌ کما ورد فی الحدیث۔ لیکن حضرت شاہ صاحبؒ نے یَوْمَ التَّنَادِ سے وہ دن مراد لیا ہے جس میں فرعونیوں پر عذاب آیا۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَـٰقَوْمِاور اے میری قومwayāqawmi
  2. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  3. أَخَافُڈرتا ہوںakhāfu
  4. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  5. يَوْمَدن سےyawma
  6. ٱلتَّنَادِپکارنے کےl-tanādi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں