مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 33

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يوم تولون مدبرين ما لكم من الله من عاصم ومن يضلل الله فما له من هاد

جس دن تم پیٹھ پھیر کر (قیامت کے دن سے) بھاگو گے (اس دن) تم کو کوئی (عذاب) خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 33
  • پارہ 24
  • صفحہ 470

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی محشر سے پیٹھ پھیر کر دوزخ کی طرف بھگائے جاؤ گے، یا نزول عذاب کے وقت اس سے بھاگنے کی ناکام کوشش کرو گے۔ یعنی میں تمکو سب نشیب و فراز پوری طرح سمجھا چکا۔ اس پر بھی تم نہ مانو تو سمجھ لو کہ تمہاری عناد و کجروی کی شامت سے اللہ تعالیٰ نے ارادہ ہی کر لیا ہے کہ تمکو تمہاری پسند کردہ غلطی اور گمراہی میں پڑا رہنے دے۔ پھر ایسے شخص کے سمجھنے کی کیا توقع ہو سکتی ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَوْمَجس دنyawma
  2. تُوَلُّونَتم پھر جاؤ گےtuwallūna
  3. مُدْبِرِينَپیٹھ پھیرتے ہوئےmud'birīna
  4. مَانہیںmā
  5. لَكُمتمہارے لیےlakum
  6. مِّنَسےmina
  7. ٱللَّهِاللہ (سے)l-lahi
  8. مِنْکوئیmin
  9. عَاصِمٍۢ ۗبچانے والاʿāṣimin
  10. وَمَناور جس کوwaman
  11. يُضْلِلِبھٹکا دےyuḍ'lili
  12. ٱللَّهُاللہl-lahu
  13. فَمَاتو نہیںfamā
  14. لَهُۥاس کے لیےlahu
  15. مِنْکوئیmin
  16. هَادٍۢہادیhādin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں