مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 55

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاصبر ان وعد الله حق واستغفر لذنبك وسبح بحمد ربك بالعشي والابكار

تو صبر کرو بےشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور صبح وشام اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 55
  • پارہ 24
  • صفحہ 473

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آپ بھی تسلی رکھیے، جو وعدہ آپ کے ساتھ ہے ضرور پورا ہو کر رہے گا۔ خداوند قدوس دارین میں آپ کو اور آپ کے طفیل میں آپ کے متبعین کو سر بلند رکھے گا۔ ضرورت اس کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہر قسم کے شدائد و نوائب پر صبر کریں۔ اور جن سے جس درجہ کی تقصیر کا امکان ہو اس کی معافی خدا سے چاہتے رہیں۔ اور ہمیشہ رات دن صبح و شام اپنے پروردگار کی تسبیح و تحمید کا قولًا و فعلًا ورد رکھیں۔ ظاہر و باطن میں اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱصْبِرْپس صبر کیجیےfa-iṣ'bir
  2. إِنَّبیشکinna
  3. وَعْدَوعدہwaʿda
  4. ٱللَّهِاللہ کاl-lahi
  5. حَقٌّۭسچا ہےḥaqqun
  6. وَٱسْتَغْفِرْاور بخشش مانگیئےwa-is'taghfir
  7. لِذَنۢبِكَاپنے قصور کے لیےlidhanbika
  8. وَسَبِّحْاور تسبیح کیجیےwasabbiḥ
  9. بِحَمْدِحمد کے ساتھbiḥamdi
  10. رَبِّكَاپنے رب کیrabbika
  11. بِٱلْعَشِىِّشام کو۔ پچھلے پہرbil-ʿashiyi
  12. وَٱلْإِبْكَـٰرِاور صبح کو۔ پہلے پہرwal-ib'kāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں