عَشِيّ
اسم · 10 بارمعنی: اور شام · دوسرے تراجم: شام کے وقت, اور تیسرے پہر, شام کو, شام کو۔ پچھلے پہر
قرآن میں صورتیں
- بِٱلْعَشِىِّ ×4
- وَعَشِيًّا ×4
- وَٱلْعَشِىِّ ×2
عَشِيّ
معنی: اور شام
عشي قرآن کی 7 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اور شام · دوسرے تراجم: شام کے وقت, اور تیسرے پہر, شام کو, شام کو۔ پچھلے پہر
العشي من زوال الشمس إلى الصباح. قال تعالى: إلا عشية أو ضحاها
قوله تعالى: ﴿ومن يعش عن ذكر الرحمن﴾ [الزخرف: 36] أي يعرض. يقال: عشا يعشو فتارة تكون بمعنى يقصد فيتعدى بإلى، وتارة بمعنى أعرض فيتعدى بعن؛ قال الشاعر: [من الطويل]
10 میں سے آیات 1–10
زکریا نے کہا کہ پروردگار (میرے لیے) کوئی نشانی مقرر فرما خدا نے فرمایا نشانی یہ ہے کہ تم لوگوں سے تین دن اشارے کے سوا بات نہ کر سکو گے تو (ان دنوں میں) اپنے پروردگار کی کثرت سے یاد اور صبح و شام اس کی تسبیح کرنا
سورہ آلِ عمران، آیت 3:41اور جو لوگ صبح وشام اپنی پروردگار سے دعا کرتے ہیں (اور) اس کی ذات کے طالب ہیں ان کو (اپنے پاس سے) مت نکالو۔ ان کے حساب (اعمال) کی جوابدہی تم پر کچھ نہیں اور تمہارے حساب کی جوابدہی ان پر کچھ نہیں (پس ایسا نہ کرنا) اگر ان کو نکالوگے تو ظالموں میں ہوجاؤ گے
سورہ انعام، آیت 6:52اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانی دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا
سورہ کہف، آیت 18:28پھر وہ (عبادت کے) حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے تو ان سے اشارے سے کہا کہ صبح وشام (خدا کو) یاد کرتے رہو
سورہ مریم، آیت 19:11وہ اس میں سلام کے سوا کوئی بیہودہ کلام نہ سنیں گے، اور ان کے لئے صبح وشام کا کھانا تیار ہوگا
سورہ مریم، آیت 19:62اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کی تعریف ہے۔ اور تیسرے پہر بھی اور جب دوپہر ہو (اُس وقت بھی نماز پڑھا کرو)
سورہ روم، آیت 30:18ہم نے پہاڑوں کو ان کے زیر فرمان کردیا تھا کہ صبح وشام ان کے ساتھ (خدائے) پاک (کا) ذکر کرتے تھے
سورہ ص، آیت 38:18جب ان کے سامنے شام کو خاصے کے گھوڑے پیش کئے گئے
سورہ ص، آیت 38:31یعنی) آتش (جہنم) کہ صبح وشام اس کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔ اور جس روز قیامت برپا ہوگی (حکم ہوگا کہ) فرعون والوں کو نہایت سخت عذاب میں داخل کرو
سورہ مومن، آیت 40:46تو صبر کرو بےشک خدا کا وعدہ سچا ہے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگو اور صبح وشام اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہو
سورہ مومن، آیت 40:55