مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 61

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله الذي جعل لكم الليل لتسكنوا فيه والنهار مبصرا ان الله لذو فضل على الناس ولكن اكثر الناس لا يشكرون

خدا ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی کہ اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا (کہ اس میں کام کرو) بےشک خدا لوگوں پر فضل کرنے والا ہے۔ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 61
  • پارہ 24
  • صفحہ 474

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

رات کی ٹھنڈ اور تاریکی میں عمومًا لوگ سوتے اور آرام کرتے ہیں۔ جب دن ہوتا ہے تو تازہ دم ہو کر اس کے اجالے میں اپنے کاروبار میں مشغول ہو جاتے ہیں اس وقت دیکھنے بھالنے اور چلنے پھرنے کے لئے مصنوعی روشنیوں کی چنداں ضرورت نہیں پڑتی۔ یعنی منعم حقیقی کی حق شناسی یہ تھی کہ قول و فعل اور جان و دل سے اس کا شکر ادا کرتے بہت سے لوگ شکر کے بجائے شرک کرتے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہal-lahu
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. جَعَلَجس نے بنائیjaʿala
  4. لَكُمُتمہارے لیےlakumu
  5. ٱلَّيْلَراتal-layla
  6. لِتَسْكُنُوا۟تاکہ تم سکون پاؤlitaskunū
  7. فِيهِاس میںfīhi
  8. وَٱلنَّهَارَاور دنwal-nahāra
  9. مُبْصِرًا ۚروشنmub'ṣiran
  10. إِنَّبیشکinna
  11. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  12. لَذُوالبتہ والا ہےladhū
  13. فَضْلٍفضل (والا ہے)faḍlin
  14. عَلَىپرʿalā
  15. ٱلنَّاسِلوگوں (پر)l-nāsi
  16. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  17. أَكْثَرَاکثرakthara
  18. ٱلنَّاسِلوگl-nāsi
  19. لَانہیںlā
  20. يَشْكُرُونَشکر ادا کرتےyashkurūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں