مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 67

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

هو الذي خلقكم من تراب ثم من نطفة ثم من علقة ثم يخرجكم طفلا ثم لتبلغوا اشدكم ثم لتكونوا شيوخا ومنكم من يتوفى من قبل ولتبلغوا اجلا مسمى ولعلكم تعقلون

وہی تو ہے جس نے تم کو (پہلے) مٹی سے پیدا کیا۔ ہھر نطفہ بنا کر پھر لوتھڑا بنا کر پھر تم کو نکالتا ہے (کہ تم) بچّے (ہوتے ہو) پھر تم اپنی جوانی کو پہنچتے ہو۔ پھر بوڑھے ہوجاتے ہو۔ اور کوئی تم میں سے پہلے ہی مرجاتا ہے اور تم (موت کے) وقت مقرر تک پہنچ جاتے ہو اور تاکہ تم سمجھو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 67
  • پارہ 24
  • صفحہ 475

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمہارے باپ آدم کو، یا تم کو، اس طرح کہ نطفہ جس غذا کا خلاصہ ہے وہ خاک سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ یعنی بنی آدم کی اصل ایک پانی کی بوند (قطرہ منی) ہے جو آگے چل کر جما ہوا خون بنا دیا گیا۔ یعنی بچہ سے جوان اور جوان سے بوڑھا ہوتا ہے۔ اور بعض آدمی جوانی یا بڑھاپے سے پہلے ہی گذر جاتے ہیں۔ بہرحال سب کو ایک معین میعاد اور لکھے ہوئے وعدے تک پہنچنا ہے۔ موت اور حشر سے کوئی مستثنٰی نہیں۔ ؎ ہر آنکہ زاد بنا چار بایدش نوشید، زجامِ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. هُوَوہ اللہhuwa
  2. ٱلَّذِىوہ ذات ہےalladhī
  3. خَلَقَكُمجس نے پیدا کیا تم کوkhalaqakum
  4. مِّنسےmin
  5. تُرَابٍۢمٹی (سے)turābin
  6. ثُمَّپھرthumma
  7. مِنسےmin
  8. نُّطْفَةٍۢنطفے (سے)nuṭ'fatin
  9. ثُمَّپھرthumma
  10. مِنْسےmin
  11. عَلَقَةٍۢجمے ہوئے خون (سے)ʿalaqatin
  12. ثُمَّپھرthumma
  13. يُخْرِجُكُمْنکالتا ہے تم کوyukh'rijukum
  14. طِفْلًۭابچے کی شکل میںṭif'lan
  15. ثُمَّپھرthumma
  16. لِتَبْلُغُوٓا۟تاکہ تم پہنچوlitablughū
  17. أَشُدَّكُمْاپنی جوانی کوashuddakum
  18. ثُمَّپھرthumma
  19. لِتَكُونُوا۟تاکہ تم ہوجاؤlitakūnū
  20. شُيُوخًۭا ۚبوڑھےshuyūkhan
  21. وَمِنكُماور تم میں سےwaminkum
  22. مَّنکوئیman
  23. يُتَوَفَّىٰجو فوت کیا جاتا ہےyutawaffā
  24. مِنسےmin
  25. قَبْلُ ۖاس سے پہلےqablu
  26. وَلِتَبْلُغُوٓا۟اور تاکہ تم پہنچوwalitablughū
  27. أَجَلًۭاایک وقت کوajalan
  28. مُّسَمًّۭىمقررmusamman
  29. وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تمwalaʿallakum
  30. تَعْقِلُونَتم عقل سے کام لوtaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں