مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومن، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ربنا وادخلهم جنات عدن التي وعدتهم ومن صلح من ابائهم وازواجهم وذرياتهم انك انت العزيز الحكيم

اے ہمارے پروردگار ان کو ہمیشہ رہنے کے بہشتوں میں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 85 میں سے آیت 8
  • پارہ 24
  • صفحہ 468

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اگر چہ بہشت ہر کسی کو اپنے عمل سے ملتی ہے (جیسا کہ یہاں بھی صَلَحَ کی قید سے ظاہر ہے) بدون اپنے ایمان و صلاح کے بیوی، بیٹا اور ماں باپ کام نہیں آتے لیکن تیری حکمتیں ایسی بھی ہیں کہ ایک کےسبب سے کتنوں کو ان کے عمل سے زیادہ اعلٰی درجہ پر پہنچا دے۔ کما قال تعالیٰ وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتۡہُمۡ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمَانٍ اَلۡحَقۡنَا بِہِمۡ ذُرِّیَّتَہُمۡ وَ مَاۤ اَلَتۡنٰہُمۡ مِّنۡ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. رَبَّنَااے ہمارے ربrabbanā
  2. وَأَدْخِلْهُمْاور داخل کر ان کوwa-adkhil'hum
  3. جَنَّـٰتِباغات میںjannāti
  4. عَدْنٍہمیشگی کےʿadnin
  5. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  6. وَعَدتَّهُمْوعدہ کیا تھا تو نے ان سےwaʿadttahum
  7. وَمَناور جوwaman
  8. صَلَحَکوئی نیک ہوئےṣalaḥa
  9. مِنْسےmin
  10. ءَابَآئِهِمْان کے آباؤ اجداد میں سےābāihim
  11. وَأَزْوَٰجِهِمْاور ان کی بیویوں میں سےwa-azwājihim
  12. وَذُرِّيَّـٰتِهِمْ ۚاور ان کے بچوں میں سےwadhurriyyātihim
  13. إِنَّكَبیشک توinnaka
  14. أَنتَتو ہیanta
  15. ٱلْعَزِيزُغالب ہےl-ʿazīzu
  16. ٱلْحَكِيمُحکمت والا ہےl-ḥakīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں