مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حاقَ

قرآن میں حاق

معنی: اور گھیر لیا

حاق قرآن کی 9 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
10
آیات
10
سورتیں
9
مادّہ
ح ي ق

حاقَ

فعل · 10 بار

معنی: اور گھیر لیا · دوسرے تراجم: اور گھیر لے گا, تو گھیر لیا, گھیرتی

قرآن میں صورتیں

  • وَحَاقَ ×7
  • فَحَاقَ ×2
  • يَحِيقُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

قوله تعالى: وحاق بهم ما كانوا به يستهزؤن

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله: ﴿وحاق بهم ما كانوا به يستهزئون﴾ [هود:8] أي حل ونزل، وأصابهم ما كانوا يستهزئون به مما جاءتهم به رسلهم. ﴿ولا يحيق المكر السيء إلا بأهله﴾.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ي ق پر مکمل اندراجات

حاق والی آیات

10 میں سے آیات 1–10

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں سو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو تمسخر کی سزا نے آگھیرا

    سورہ انعام، آیت 6:10
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ایک مدت معین تک ہم ان سے عذاب روک دیں تو کہیں گے کہ کون سی چیز عذاب روکے ہوئے ہے۔ دیکھو جس روز وہ ان پر واقع ہوگا (پھر) ٹلنے کا نہیں اور جس چیز کے ساتھ یہ استہزاء کیا کرتے ہیں وہ ان کو گھیر لے گی

    سورہ ہود، آیت 11:8
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان کو ان کے اعمال کے برے بدلے ملے اور جس چیز کے ساتھ وہ ٹھٹھے کیا کرتے تھے اس نے ان کو (ہر طرف سے) گھیر لیا

    سورہ نحل، آیت 16:34
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم سے پہلے بھی پیغمبروں کے ساتھ استہزاء ہوتا رہا ہے تو جو لوگ ان میں سے تمسخر کیا کرتے تھے ان کو اسی (عذاب) نے جس کی ہنسی اُڑاتے تھے آگھیرا

    سورہ انبیاء، آیت 21:41
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یعنی (انہوں نے) ملک میں غرور کرنا اور بری چال چلنا (اختیار کیا) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے ہی پر پڑتا ہے۔ یہ اگلے لوگوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں۔ سو تم خدا کی عادت میں ہرگز تبدل نہ پاؤ گے۔ اور خدا کے طریقے میں کبھی تغیر نہ دیکھو گے

    سورہ فاطر، آیت 35:43
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

    سورہ زمر، آیت 39:48
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    غرض خدا نے موسیٰ کو ان لوگوں کی تدبیروں کی برائیوں سے محفوظ رکھا اور فرعون والوں کو برے عذاب نے آگھیرا

    سورہ مومن، آیت 40:45
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان کے پیغمبر ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو جو علم (اپنے خیال میں) ان کے پاس تھا اس پر اترانے لگے اور جس چیز سے تمسخر کیا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھیرا

    سورہ مومن، آیت 40:83
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

    سورہ جاثیہ، آیت 45:33
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان کو ایسے مقدور دیئے تھے جو تم لوگوں کو نہیں دیئے اور انہیں کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے۔ تو جب کہ وہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے تو نہ تو ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے اور نہ آنکھیں اور نہ دل۔ اور جس چیز سے استہزاء کیا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھیرا

    سورہ احقاف، آیت 46:26