تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
"اور برکت رکھی اسکے اندر" یعنی قسم قسم کی کانیں، درخت، میوے، پھل، غلے اور حیوانات زمین سے نکلتے ہیں۔ اور "ٹھہرائیں اس میں خوراکیں اسکی" یعنی زمین پر بسنے والوں کی خوراکیں ایک خاص اندازہ اور حکمت سے زمین کے اندر رکھ دیں چنانچہ ہر اقلیم اور ہر ملک میں وہاں کے باشندوں کی طبائع اور ضروریات کے موافق خوراکیں مہیا کر دی گئ ہیں۔ یعنی یہ سب کام چار دن میں ہوا۔ دو روز میں زمین پیدا کی گئ اور دو روز میں اس کے متعلقات کا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں