مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فقضاهن سبع سماوات في يومين واوحى في كل سماء امرها وزينا السماء الدنيا بمصابيح وحفظا ذلك تقدير العزيز العليم

پھر دو دن میں سات آسمان بنائے اور ہر آسمان میں اس (کے کام) کا حکم بھیجا اور ہم نے آسمان دنیا کو چراغوں (یعنی ستاروں) سے مزین کیا اور (شیطانوں سے) محفوظ رکھا۔ یہ زبردست (اور) خبردار کے (مقرر کئے ہوئے) اندازے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 12
  • پارہ 24
  • صفحہ 478

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی چار دن وہ تھے اور دو دن میں آسمان بنائے کل چھ دن ہو گئے، جیسا کہ دوسری جگہ سِتَّۃِ اَیَّامٍ کی تصریح ہے۔ (تنبیہ) جن احادیث مرفوعہ میں تخلیق کائنات کے متعلق دنوں کی تعیین و ترتیب آئی ہے کہ فلاں فلاں چیز اللہ نے ہفتہ کے دن، فلاں فلاں دن میں پیدا کی، ان میں کوئی حدیث صحیح اب تک نظر سے نہیں گذری۔ حتّٰی کہ ابوہریرہ کی حدیث کے متعلق جو صحیح مسلم میں ہے ابن کثیرؒ لکھتے ہیں وہومن غرائب الصحیح وقد عللّٰہ البخاری فی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَقَضَىٰهُنَّتو اس نے مقرر کیا ان کوfaqaḍāhunna
  2. سَبْعَساتsabʿa
  3. سَمَـٰوَاتٍۢآسمانsamāwātin
  4. فِىمیںfī
  5. يَوْمَيْنِدو دنوں (میں)yawmayni
  6. وَأَوْحَىٰاور وحی کردیاwa-awḥā
  7. فِىمیںfī
  8. كُلِّہرkulli
  9. سَمَآءٍآسمان (میں)samāin
  10. أَمْرَهَا ۚکام اس کاamrahā
  11. وَزَيَّنَّااور خوبصورت بنایا ہم نےwazayyannā
  12. ٱلسَّمَآءَآسمانl-samāa
  13. ٱلدُّنْيَادنیا کوl-dun'yā
  14. بِمَصَـٰبِيحَساتھ چراغوں کےbimaṣābīḥa
  15. وَحِفْظًۭا ۚاور حفاظت کے لیےwaḥif'ẓan
  16. ذَٰلِكَیہdhālika
  17. تَقْدِيرُاندازہ ہےtaqdīru
  18. ٱلْعَزِيزِغالبl-ʿazīzi
  19. ٱلْعَلِيمِعلم والے کاl-ʿalīmi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں