مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واما ثمود فهديناهم فاستحبوا العمى على الهدى فاخذتهم صاعقة العذاب الهون بما كانوا يكسبون

اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 17
  • پارہ 24
  • صفحہ 478

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی نجات کا راستہ جو ہمارے پیغمبر نے بتلایا تھا اس سے آنکھیں بند کر لیں اور اندھا رہنے کو پسند کیا۔ آخر اللہ تعالیٰ نے انکی پسند کی ہوئی حالت میں انہیں پڑا چھوڑ دیا۔ یعنی زلزلہ آیا جس کے ساتھ سخت ہولناک آواز تھی، اس آواز سے جگر پھٹ گئے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَمَّااور رہےwa-ammā
  2. ثَمُودُثمودthamūdu
  3. فَهَدَيْنَـٰهُمْتو ہم نے ہدایت دی ان کوfahadaynāhum
  4. فَٱسْتَحَبُّوا۟تو انہوں نے ترجیح دیfa-is'taḥabbū
  5. ٱلْعَمَىٰاندھے پن کوl-ʿamā
  6. عَلَىپرʿalā
  7. ٱلْهُدَىٰہدایت (پر)l-hudā
  8. فَأَخَذَتْهُمْتو پکڑ لیا ان کوfa-akhadhathum
  9. صَـٰعِقَةُچنگھاڑ نےṣāʿiqatu
  10. ٱلْعَذَابِعذاب کیl-ʿadhābi
  11. ٱلْهُونِرسوا کن۔ ذلت کےl-hūni
  12. بِمَابوجہ اس کے جوbimā
  13. كَانُوا۟تھے وہkānū
  14. يَكْسِبُونَوہ کمائی کرتےyaksibūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں