مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال الذين كفروا ربنا ارنا اللذين اضلانا من الجن والانس نجعلهما تحت اقدامنا ليكونا من الاسفلين

اور کافر کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار جنوں اور انسانوں میں سے جن لوگوں نے ہم کو گمراہ کیا تھا ان کو ہمیں دکھا کہ ہم ان کو اپنے پاؤں کے تلے (روند) ڈالیں تاکہ وہ نہایت ذلیل ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 29
  • پارہ 24
  • صفحہ 479

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خیر ہم تو آفت میں پھنسے ہیں، لیکن آدمیوں اور جنوں میں سے جن شیطانوں نے ہم کو بہکا بہکا کر اس آفت میں گرفتار کرایا ہے ذرا انہیں ہمارےسامنے کر دیجئے کہ انکو ہم اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں۔ اور نہایت ذلت و خواری کے ساتھ جہنم کے سب سے نیچے کےطبقہ میں دھکیل دیں، تا انتقام لے کر ہمارا دل کچھ تو ٹھنڈا ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالَاور کہیں گےwaqāla
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  4. رَبَّنَآاے ہمارے ربrabbanā
  5. أَرِنَادکھا ہم کوarinā
  6. ٱلَّذَيْنِوہ لوگalladhayni
  7. أَضَلَّانَاجن دو نے بھٹکایا ہم کوaḍallānā
  8. مِنَسےmina
  9. ٱلْجِنِّجنوں میں (سے)l-jini
  10. وَٱلْإِنسِاور انسانوں میں (سے)wal-insi
  11. نَجْعَلْهُمَاہم کردیں ان دونوں کوnajʿalhumā
  12. تَحْتَنیچےtaḥta
  13. أَقْدَامِنَااپنے قدموں کےaqdāminā
  14. لِيَكُونَاتاکہ وہ دونوں ہوجائیںliyakūnā
  15. مِنَسےmina
  16. ٱلْأَسْفَلِينَسب سے نچلوں میں (سے)l-asfalīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں