مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واما ينزغنك من الشيطان نزغ فاستعذ بالله انه هو السميع العليم

اور اگر تمہیں شیطان کی جانب سے کوئی وسوسہ پیدا ہو تو خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔ بےشک وہ سنتا جانتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 36
  • پارہ 24
  • صفحہ 480

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ایسے شیطان کے مقابلہ میں نرمی اور عفو و درگذر سے کام نہیں چلتا۔ بس اس سے بچنے کی ایک ہی تدبیر ہے کہ خداوند قدوس کی پناہ میں آجاؤ۔ یہ وہ مضبوط قلعہ ہے جہاں شیطان کی رسائی نہیں اگر تم واقعی اخلاص و تضرّع سے اللہ کو پکارو گے، وہ ضرور تم کو پنادہ دے گا۔ کیونکہ وہ ہر ایک کی پکار سنتا ہے اور خوب جانتا ہے کہ کس نے کتنے اخلاص و تضرّع سے اسکو پکارا ہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ اس آیت کا پہلی آیت سے ربط ظاہر کرنے کی غرض سے لکھتے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِمَّااور اگرwa-immā
  2. يَنزَغَنَّكَوسوسہ آئے تجھ کوyanzaghannaka
  3. مِنَسےmina
  4. ٱلشَّيْطَـٰنِشیطان کی طرف سےl-shayṭāni
  5. نَزْغٌۭکوئی وسوسہnazghun
  6. فَٱسْتَعِذْپس پناہ مانگ لوfa-is'taʿidh
  7. بِٱللَّهِ ۖاللہ کیbil-lahi
  8. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  9. هُوَوہhuwa
  10. ٱلسَّمِيعُسننے والا ہےl-samīʿu
  11. ٱلْعَلِيمُجاننے والا ہےl-ʿalīmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں