تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی منکرین کا جو معاملہ آپ کے ساتھ ہے، یہ ہی ہر زمانے کےمنکرین کا پیغمبروں کے ساتھ رہا ہے۔ پیغمبروں نے ہمیشہ خیرخواہی کی ہے، انہوں نے اسکے جواب میں ہر طرح کی تکلیفیں پہنچائیں۔ پھر جس طرح پیغمبروں نے سختیوں پر صبر کیا، آپ بھی صبر کرتے رہیئے۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ کچھ لوگ توبہ کر کے راہ راست پر آ جائیں گے جن کے لئے خدا کے ہاں معافی ہے اور کچھ اپنی کجروی اور ضد پر قائم رہیں گے جو آخرکار دردناک سزا کے مستوجب ہوں گے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں