مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

اليه يرد علم الساعة وما تخرج من ثمرات من اكمامها وما تحمل من انثى ولا تضع الا بعلمه ويوم يناديهم اين شركائي قالوا اذناك ما منا من شهيد

قیامت کے علم کا حوالہ اسی کی طرف دیا جاتا ہے (یعنی قیامت کا علم اسی کو ہے) اور نہ تو پھل گا بھوں سے نکلتے ہیں اور نہ کوئی مادہ حاملہ ہوتی اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم سے۔ اور جس دن وہ ان کو پکارے گا (اور کہے گا) کہ میرے شریک کہاں ہیں تو وہ کہیں گے کہ ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ ہم میں سے کسی کو (ان کی) خبر ہی نہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 47
  • پارہ 25
  • صفحہ 482

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کو خبر ہے کہ قیامت کب آئے گی۔ بڑے سے بڑا نبی اور فرشتہ بھی اس کے وقت کی تعیین نہیں کر سکتا۔ جس سے دریافت کرو گے یہی کہے گا مَااْلمَسْئولُ عَنْھَا بِاَ عْلَمَ السَّائِل ۔ یعنی علم الٰہی ہر چیز کو محیط ہے۔ کوئی کھجور اپنے گابھے سے، اور کوئی دانہ اپنے خوشہ سے اور کوئی میوا یا پھل اپنے غلاف سے باہر نہیں آتا جسکی خبر خدا کو نہ ہو۔ نیز کسی عورت یا کسی مادہ (جانور) کے پیٹ میں جو بچہ موجود ہے اور جو چیز وہ جن رہی ہے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  2. يُرَدُّلوٹایا جاتا ہےyuraddu
  3. عِلْمُعلمʿil'mu
  4. ٱلسَّاعَةِ ۚقیامت کاl-sāʿati
  5. وَمَااور نہیںwamā
  6. تَخْرُجُنکلتاtakhruju
  7. مِنمیں سےmin
  8. ثَمَرَٰتٍۢپھلوںthamarātin
  9. مِّنْمیں سےmin
  10. أَكْمَامِهَااس کے غلافوںakmāmihā
  11. وَمَااور نہیںwamā
  12. تَحْمِلُاٹھاتیtaḥmilu
  13. مِنْکوئیmin
  14. أُنثَىٰمادہunthā
  15. وَلَااور نہwalā
  16. تَضَعُجنتی ہےtaḍaʿu
  17. إِلَّامگرillā
  18. بِعِلْمِهِۦ ۚاس کے علم کے ساتھbiʿil'mihi
  19. وَيَوْمَاور جس دنwayawma
  20. يُنَادِيهِمْوہ پکارے گا ان کو (پکار کر کہے گا)yunādīhim
  21. أَيْنَکہاں ہیںayna
  22. شُرَكَآءِىمیرے شریکshurakāī
  23. قَالُوٓا۟وہ کہیں گےqālū
  24. ءَاذَنَّـٰكَہم عرض کرچکے ہیں آپ کوādhannāka
  25. مَانہیںmā
  26. مِنَّاہم میں سےminnā
  27. مِنکوئیmin
  28. شَهِيدٍۢگواہshahīdin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں