تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی خدا کے ہاں ظلم نہیں۔ ہر آدمی اپنے عمل کو دیکھ لے۔ جیسا کرے گا وہ ہی سامنے آئے گا۔ نہ کسی کی نیکی اس کے ہاں ضائع ہو گی نہ ایک کی بدی دوسرے پر ڈالی جائے گی۔ (ربط) چونکہ نیکی بدی کا پورا پورا بدلہ قیامت کے دن ملے گا، اور کفار اکثر سوال کرتے تھے کہ قیامت کب آئے گی، اس لئے آگے اس کے متعلق ارشاد ہوتا ہے۔ اِلَیۡہِ یُرَدُّ عِلۡمُ السَّاعَۃِ الخ
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں