مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حٰم السجدہ، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا انعمنا على الانسان اعرض وناى بجانبه واذا مسه الشر فذو دعاء عريض

اور جب ہم انسان پر کرم کرتے ہیں تو منہ موڑ لیتا ہے اور پہلو پھیر کر چل دیتا ہے۔ اور جب اس کو تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی لمبی دعائیں کرنے لگتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 54 میں سے آیت 51
  • پارہ 25
  • صفحہ 482

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ کی نعمتوں سے متمتع ہونے کے وقت تو منعم کی حق شناسی اور شکر گذاری سے اعراض کرتا ہے اور بالکل بے پروا ہو کر اُدھر سے کروٹ بدل لیتا ہے۔ پھر جب کوئی تکلیف اور مصیبت پیش آتی ہے تو اسی خدا کے سامنے ہاتھ پھیلا کر لمبی چوڑی دعائیں مانگنے لگتا ہے۔ شرم نہیں آتی کہ اب اسے کس منہ سے پکارے۔ اور تماشا یہ ہے کہ بعض اوقات اسباب پر نطر کر کے دل اندر سے مایوس ہوتا ہے، اس حالت میں بھی بدحواس اور پریشان ہو کر دعا کے ہاتھ بے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَآاور جبwa-idhā
  2. أَنْعَمْنَاانعام کرتے ہیں ہمanʿamnā
  3. عَلَىپرʿalā
  4. ٱلْإِنسَـٰنِانسانl-insāni
  5. أَعْرَضَوہ اعراض برتتا ہے۔ بےرخی کرتا ہےaʿraḍa
  6. وَنَـَٔااور موڑ لیتا ہےwanaā
  7. بِجَانِبِهِۦاپنے پہلو کوbijānibihi
  8. وَإِذَااور جبwa-idhā
  9. مَسَّهُپہنچتی ہے اس کوmassahu
  10. ٱلشَّرُّتکلیف۔ ناگوار چیزl-sharu
  11. فَذُوتو کرنے والا ہوتا ہےfadhū
  12. دُعَآءٍدعاduʿāin
  13. عَرِيضٍۢلمبی چوڑیʿarīḍin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں