مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فاطر السماوات والارض جعل لكم من انفسكم ازواجا ومن الانعام ازواجا يذرؤكم فيه ليس كمثله شيء وهو السميع البصير

آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے) ۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 11
  • پارہ 25
  • صفحہ 484

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی چوپایوں میں سے انکے جوڑے نر اور مادہ بنا دیے کہ وہ بھی تمہارے کام آتے ہیں۔ یعنی آدمیوں کے الگ اور جانوروں کے الگ جوڑے بنا کر ان کی کتنی نسلیں پھیلا دیں جو تمام روئے زمین پر اپنی روزی اور معیشت کی فکر میں جدوجہد کرتی ہیں۔ یعنی نہ ذات میں اس کا کوئی مماثل ہے نہ صفات میں، نہ اس کے احکام اور فیصلوں کی طرح کسی کا حکم اور فیصلہ ہے نہ اسکے دین کی طرح کوئی دین ہے، نہ اس کا کوئی جوڑا ہے نہ ہمسر نہ ہم جنس۔ یعنی بیشک ہر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَاطِرُپیدا کرنے والا ہےfāṭiru
  2. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwāti
  3. وَٱلْأَرْضِ ۚاور زمین کاwal-arḍi
  4. جَعَلَاس نے بنائےjaʿala
  5. لَكُمتمہارے لیےlakum
  6. مِّنْسےmin
  7. أَنفُسِكُمْتمہارے نفسوں میں (سے)anfusikum
  8. أَزْوَٰجًۭاجوڑےazwājan
  9. وَمِنَمیں سےwamina
  10. ٱلْأَنْعَـٰمِاور مویشی جانوروںl-anʿāmi
  11. أَزْوَٰجًۭا ۖجوڑےazwājan
  12. يَذْرَؤُكُمْپھیلاتا جارہا ہے تم کوyadhra-ukum
  13. فِيهِ ۚاس میںfīhi
  14. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  15. كَمِثْلِهِۦاس کی مانند۔ اس کی مثالkamith'lihi
  16. شَىْءٌۭ ۖکوئی چیزshayon
  17. وَهُوَاور وہwahuwa
  18. ٱلسَّمِيعُسننے والا ہےl-samīʿu
  19. ٱلْبَصِيرُدیکھنے والا ہےl-baṣīru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں