تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
تمام خزانوں کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں اسی کو قبضہ اور اختیار حاصل ہے کہ جس خزانہ میں سے جسکو جتنا چاہے مرحمت فرمائے۔ تمام جانداروں کو وہ ہی روزی دیتا ہے، لیکن کم و بیش کی تعیین اپنی حکمت کے موافق کرتا ہے اسی کو معلوم ہے کہ کون چیز کتنی عطاء کی مستحق ہے اور اسکے حق میں کس قدر دینا مصلحت ہو گا۔ جو حال روزی کا ہے وہ ہی دوسری عطایا میں سمجھو۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں