ذَرَأَ
فعل · 6 بارمعنی: اس نے پیدا کیا · دوسرے تراجم: پیدا کیے ہم نے, اس نے پھیلا دیں, جس نے پھیلایا تم کو, پھیلاتا جارہا ہے تم کو
قرآن میں صورتیں
- ذَرَأَ ×2
- ذَرَأَكُمْ ×2
- ذَرَأْنَا ×1
- يَذْرَؤُكُمْ ×1
ذَرَأَ
معنی: اس نے پیدا کیا
ذرأ قرآن کی 6 سورتوں کی 6 آیات میں 6 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اس نے پیدا کیا · دوسرے تراجم: پیدا کیے ہم نے, اس نے پھیلا دیں, جس نے پھیلایا تم کو, پھیلاتا جارہا ہے تم کو
الذرء: إظهار الله تعالى ما أبداه، يقال: ذرأ الله الخلق، أي: أوجد أشخاصهم. قال تعالى:
الذال والراء والهمزة أصلان: أحدهما لون إلى البياض، والآخر كالشيء يبذر ويزرع.
6 میں سے آیات 1–6
اور (یہ لوگ) خدا ہی کی پیدا کی ہوئی چیزوں یعنی کھیتی اور چوپایوں میں خدا کا بھی ایک حصہ مقرر کرتے ہیں اور اپنے خیال (باطل) سے کہتے ہیں کہ یہ (حصہ) تو خدا کا اور یہ ہمارے شریکوں (یعنی بتوں) کا تو جو حصہ ان کے شریکوں کا ہوتا ہے وہ تو خدا کی طرف نہیں جا سکتا اور جو حصہ خدا کا ہوتا ہے وہ ان کے شریکوں کی طرف جا سکتا ہے یہ کیسا برا انصاف ہے
سورہ انعام، آیت 6:136اور ہم نے بہت سے جن اور انسان دوزخ کے لیے پیدا کیے ہیں۔ ان کے دل ہیں لیکن ان سے سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں مگر ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں پر ان سے سنتے نہیں۔ یہ لوگ بالکل چارپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بھٹکے ہوئے۔ یہی وہ ہیں جو غفلت میں پڑے ہوئے ہیں
سورہ اعراف، آیت 7:179اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں اس نے زمین میں پیدا کیں (سب تمہارے زیر فرمان کردیں) نصیحت پکڑنے والوں کے لیے اس میں نشانی ہے
سورہ نحل، آیت 16:13اور وہی تو ہے جس نے تم کو زمین میں پیدا کیا اور اسی کی طرف تم جمع ہو کر جاؤ گے
سورہ مومنون، آیت 23:79آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے) ۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:11کہہ دو کہ وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کے روبرو تم جمع کئے جاؤ گے
سورہ ملک، آیت 67:24