تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
آدمؑ کے بعد سب سے پہلے رسول حضرت نوحؑ ہیں۔ بلکہ کہنا چاہئے کہ فی الحقیقت تشریع احکام کا سلسلہ ان ہی سے شروع ہوا۔ اور آخری نبی حضور ﷺ ہیں جن پر سلسلہ رسالت و نبوت منتہی ہوا۔ درمیان میں جو انبیاء و رسول آئے ان میں حضرت ابراہیم، حضرت موسٰی اور حضرت عیسٰی علیہم السلام، یہ تین زیادہ مشہور ہوئے جن کے نام لیوا ہر زمانہ میں بکثرت موجود رہا کئے ان پانچوں کو اولوالعزم کہتے ہیں۔ بہرحال اس جگہ حق تعالیٰ نے صاف طور پر بتلا دیا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں