مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 17

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله الذي انزل الكتاب بالحق والميزان وما يدريك لعل الساعة قريب

خدا ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 17
  • پارہ 25
  • صفحہ 485

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اللہ نے مادی ترازو بھی اتاری جس میں اجسام تلتے ہیں اور علمی ترازو بھی جسے عقل سلیم کہتے ہیں اور اخلاقی ترازو بھی جسے صفت عدل و انصاف کہا جاتا ہے اور سب سے بڑی ترازو دین حق ہے جو خالق و مخلوق کے حقوق کا ٹھیک ٹھیک تصفیہ کرتا ہے اور جس میں بات پوری تلتی ہے نہ کم نہ زیادہ۔ یعنی اپنے اعمال و احوال کو کتاب اللہ کی کسوٹی پر کس کر اور دین حق کی ترازو میں تول کر دیکھ لو ، کہاں تک کھرے اور پورے اترتے ہیں۔ کیا معلوم ہے کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهُاللہal-lahu
  2. ٱلَّذِىٓوہ ذات ہےalladhī
  3. أَنزَلَجس نے نازل کیanzala
  4. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  5. بِٱلْحَقِّحق کے ساتھbil-ḥaqi
  6. وَٱلْمِيزَانَ ۗاور میزان کوwal-mīzāna
  7. وَمَااور کیاwamā
  8. يُدْرِيكَچیز بتائے تجھ کوyud'rīka
  9. لَعَلَّشاید کہlaʿalla
  10. ٱلسَّاعَةَقیامتl-sāʿata
  11. قَرِيبٌۭقریب ہی ہوqarībun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں