تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اللہ کے دین، اس کی کتاب، اور اسکی باتوں کی سچائی جب علانیہ ظاہر ہو چکی، حتٰی کہ بہت سےسمجھدار لوگ اسکو قبول کر چکے اور بہتیرے قبول نہ کرنے کے باوجود ان کی سچائی کااقرار کرنے لگے۔ اس قدر ظہور و وضوح حق کے بعد جو لوگ خواہ مخواہ جھگڑے ڈالتے یا ماننے والوں سے الجھتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے غضب اور سخت عذاب کے مستوجب ہیں اور انکے سب جھگڑے جھوٹے اور سب بحثیں پادر ہوا اور باطل ہیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں