تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ہوا بھی اللہ کے قبضہ میں ہے۔ اگر ہوا ٹھہرا رکھے چلنے نہ دے تو تمام جہاز دریا کی پیٹھ پر جہاں کے تہاں کھڑے رہ جائیں۔ غرض پانی اور ہوا سب اسی کے زیر فرمان ہیں۔ دریائی سفر میں موافق اور ناموافق دونوں قسم کے حالات سے سابقہ پڑتا ہے۔ اس لئے بہت ضرورت ہے کہ انسان موافق حالات پر شکر اور ناموافق حالات پر صبر کرتا ہوا اللہ تعالیٰ کی قدرت اور نعمت کو پہچانے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں