مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَسْكَن

قرآن میں أسكن

معنی: اور البتہ ہم ضرور آباد کریں گے تم کو

أسكن قرآن کی 4 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
4
مادّہ
س ك ن

أَسْكَن

فعل · 5 بار

معنی: اور البتہ ہم ضرور آباد کریں گے تم کو · دوسرے تراجم: بسایا, پھر ٹھہرایا ہم نے اس کو, تھما دے, بساؤ ان عورتوں کو

قرآن میں صورتیں

  • وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ ×1
  • أَسْكَنتُ ×1
  • فَأَسْكَنَّٰهُ ×1
  • يُسْكِنِ ×1
  • أَسْكِنُوهُنَّ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السكون: ثبوت الشيء بعد تحرك، ويستعمل في الاستيطان نحو: سكن فلان مكان كذا، أي:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿لتسكنوا فيه﴾ [يونس: 67] أي تستريحون من التعب، لأن السكون ضد الحركة. والحركة: مظنة التعب لأن فيها انتقالات بالأعضاء وأعمالا بالجوارح، والنهار ظرف ذلك. والليل ظرف الراحة بها والسكون؛ فإنه ثبوت الشيء بعد حركة أو ثبوته من غير نظر إلى حركة سابقة، واستعمل في الاستيطان.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ك ن پر مکمل اندراجات

أسكن والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے بعد تم کو اس زمین میں آباد کریں گے۔ یہ اس شخص کے لیے ہے جو (قیامت کے روز) میرے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرے اور میرے عذاب سے خوف کرے

    سورہ ابراہیم، آیت 14:14
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پروردگار میں نے اپنی اولاد کو میدان (مکہ) میں جہاں کھیتی نہیں تیرے عزت (وادب) والے گھر کے پاس لابسائی ہے۔ اے پروردگار تاکہ یہ نماز پڑھیں تو لوگوں کے دلوں کو ایسا کر دے کہ ان کی طرف جھکے رہیں اور ان کو میوؤں سے روزی دے تاکہ (تیرا) شکر کریں

    سورہ ابراہیم، آیت 14:37
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم ہی نے آسمان سے ایک اندازے کے ساتھ پانی نازل کیا۔ پھر اس کو زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اس کے نابود کردینے پر بھی قادر ہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:18
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:33
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    عورتوں کو (ایام عدت میں) اپنے مقدور کے مطابق وہیں رکھو جہاں خود رہتے ہو اور ان کو تنگ کرنے کے لئے تکلیف نہ دو اور اگر حمل سے ہوں تو بچّہ جننے تک ان کا خرچ دیتے رہو۔ پھر اگر وہ بچّے کو تمہارے کہنے سے دودھ پلائیں تو ان کو ان کی اجرت دو۔ اور (بچّے کے بارے میں) پسندیدہ طریق سے مواقفت رکھو۔ اور اگر باہم ضد (اور نااتفاقی) کرو گے تو (بچّے کو) اس کے (باپ کے) کہنے سے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی

    سورہ طلاق، آیت 65:6