مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فما اوتيتم من شيء فمتاع الحياة الدنيا وما عند الله خير وابقى للذين امنوا وعلى ربهم يتوكلون

(لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 36
  • پارہ 25
  • صفحہ 487

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ تمام باتیں سننے کے بعد انسان کو چاہئے کہ اللہ کو راضی رکھنے کی فکر کرے۔ اس چند روزہ زندگانی اور عیش فانی پر مغرور نہ ہو۔ اور خوب سمجھ لے کہ ایمانداروں کو جو عیش و آرام اللہ کے ہاں ملے گا۔ وہ اس دنیا کے عیش و آرام سے بہتر بھی ہے اور پائیدار بھی۔ نہ اس میں کسی طرح کی کدورت ہو گی نہ فناء و زوال کا کھٹکا ہو گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَمَآپس جو بھیfamā
  2. أُوتِيتُمدیے گئے تمūtītum
  3. مِّنکوئیmin
  4. شَىْءٍۢچیزshayin
  5. فَمَتَـٰعُتو سامان ہےfamatāʿu
  6. ٱلْحَيَوٰةِزندگی کاl-ḥayati
  7. ٱلدُّنْيَا ۖدنیا کیl-dun'yā
  8. وَمَااور جوwamā
  9. عِندَپاس ہےʿinda
  10. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  11. خَيْرٌۭبہتر ہےkhayrun
  12. وَأَبْقَىٰاور زیادہ باقی رہنے والا ہےwa-abqā
  13. لِلَّذِينَان لوگوں کے لیےlilladhīna
  14. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  15. وَعَلَىٰاور پرwaʿalā
  16. رَبِّهِمْاپنے ربrabbihim
  17. يَتَوَكَّلُونَوہ توکل کرتے ہیںyatawakkalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں