مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ شوریٰ، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولو شاء الله لجعلهم امة واحدة ولكن يدخل من يشاء في رحمته والظالمون ما لهم من ولي ولا نصير

اور اگر خدا چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 53 میں سے آیت 8
  • پارہ 25
  • صفحہ 483

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی بیشک اسکو قدرت تھی اگر چاہتا تو سب کو ایک طرح کا بنا دیتا اور ایک ہی راستہ پر ڈال دیتا لیکن اسکی حکمت اسی کو مقتضی ہوئی کہ اپنی رحمت و غضب دونوں قسم کی صفات کا اظہار فرمائے۔ اس لئے بندوں کے احوال میں اختلاف و تفاوت رکھا۔ کسی کو اسکی فرمانبرداری کی وجہ سے اپنی رحمت کا مورد بنا دیا اور کسی کو اس کے ظلم و عصیان کی بناء پر رحمت سے دور پھینک دیا۔ جو لوگ رحمت سے دور ہو کر غضب کے مستحق ہوئے اور حکمت الہٰیہ ان پر سزا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَوْاور اگرwalaw
  2. شَآءَچاہتاshāa
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. لَجَعَلَهُمْالبتہ بنادیتا ان کوlajaʿalahum
  5. أُمَّةًۭامتummatan
  6. وَٰحِدَةًۭایک ہیwāḥidatan
  7. وَلَـٰكِنلیکنwalākin
  8. يُدْخِلُوہ داخل کرے گا۔ وہ داخل کرتا ہےyud'khilu
  9. مَنجس کوman
  10. يَشَآءُچاہے گا۔ چاہتا ہےyashāu
  11. فِىمیںfī
  12. رَحْمَتِهِۦ ۚاپنی رحمتraḥmatihi
  13. وَٱلظَّـٰلِمُونَاور ظالمwal-ẓālimūna
  14. مَانہیںmā
  15. لَهُمان کے لیےlahum
  16. مِّنکوئیmin
  17. وَلِىٍّۢدوستwaliyyin
  18. وَلَااو ر نہwalā
  19. نَصِيرٍکوئی مددگارnaṣīrin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں