تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی تورات دی اور سلطنت یا قوت فیصلہ، یا دانائی کی باتیں یا دین کی سمجھ عطا کی، اور کس قدر کثرت سے پیغمبر ان میں سے اٹھائے۔ یہ تو روحانی غذا ہوئی، جسمانی غذا دیکھو تو وہ بھی بہت افراط سے دی گئ۔ حتّٰی کہ من و سلوٰی اتارا گیا۔ یعنی اُس زمانہ میں سارے جہان پر ان کو فضیلت کلی حاصل تھی اور بعض فضائل جزئیہ کے اعتبار سے تو "اُس زمانہ" کی قید لگانے کی بھی ضرورت نہیں۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں