مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَساءَ

قرآن میں أساء

معنی: جنہوں نے برا کیا

أساء قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
س و أ

أَساءَ

فعل · 5 بار

معنی: جنہوں نے برا کیا · دوسرے تراجم: برا کیا تم نے, برا کیا, برائی کرتا ہے

قرآن میں صورتیں

  • أَسَٰٓـُٔوا۟ ×2
  • أَسَآءَ ×2
  • أَسَأْتُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السوء: كل ما يغم الإنسان من الأمور الدنيوية، والأخروية، ومن الأحوال النفسية، والبدنية، والخارجة، من فوات مال، وجاه، وفقد حميم، وقوله: بيضاء من غير سوء

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

فأما السين والواو والهمزة فليست من ذلك، إنما هي من باب القبح. تقول رجل أسوأ، أي قبيح، وامرأة سوآء، أي قبيحة. قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «سوآء ولود خير من حسناء عقيم». ولذلك سميت السيئة سيئة. وسميت النار سوأى، لقبح منظرها. قال الله تعالى: ﴿ثم كان عاقبة الذين أساءوا السوءى﴾ [الروم: 10]. وقال أبو زبيد:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ س و أ پر مکمل اندراجات

أساء والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم نیکوکاری کرو گے تو اپنی جانوں کے لئے کرو گے۔ اور اگر اعمال بد کرو گے تو (اُن کا) وبال بھی تمہاری ہی جانوں پر ہوگا پھر جب دوسرے (وعدے) کا وقت آیا (تو ہم نے پھر اپنے بندے بھیجے) تاکہ تمہارے چہروں کو بگاڑ دیں اور جس طرح پہلی دفعہ مسجد (بیت المقدس) میں داخل ہوگئے تھے اسی طرح پھر اس میں داخل ہوجائیں اور جس چیز پر غلبہ پائیں اُسے تباہ کردیں

    سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:7
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جن لوگوں نے برائی کی اُن کا انجام بھی برا ہوا اس لیے کہ خدا کی آیتوں کو جھٹلاتے اور اُن کی ہنسی اُڑاتے رہے تھے

    سورہ روم، آیت 30:10
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو نیک کام کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:46
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو کوئی عمل نیک کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

    سورہ جاثیہ، آیت 45:15
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا ہے (اور اس نے خلقت کو) اس لئے (پیدا کیا ہے) کہ جن لوگوں نے برے کام کئے ان کو ان کے اعمال کا (برا) بدلا دے اور جنہوں نے نیکیاں کیں ان کو نیک بدلہ دے

    سورہ نجم، آیت 53:31