مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نُبُوَّة

قرآن میں نبوة

معنی: اورنبوت

نبوة قرآن کی 5 سورتوں کی 5 آیات میں 5 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
5
آیات
5
سورتیں
5
مادّہ
ن ب أ

نُبُوَّة

اسم · 5 بار

معنی: اورنبوت · دوسرے تراجم: اور نبوت ۚ, نبوت, اور نبوت, نبوت کو

قرآن میں صورتیں

  • وَٱلنُّبُوَّةَ ×3
  • ٱلنُّبُوَّةَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

[النبأ] : خبر ذو فائدة عظيمة يحصل به علم أو غلبة ظن، ولا يقال للخبر في الأصل نبأ حتى

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولقد جاءك من نبأ المرسلين﴾ [الأنعام:34] أي، من أخبارهم مع قومهم. والنبأ: الخبر، كذا فسره الهروي وغيره. ولم يكتف الراغب بذلك، بل قيده بثلاثة أمور فقال: النبأ خبر ذو فائدة عظيمة، يحصل به علم أو غلبة ظن، قال: ولا يقال للخبر في الأصل نبأ حتى يتضمن هذه الأشياء الثلاثة. وحق الخبر الذي يقال فيه نبأ، أن يتعرى عن…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ب أ پر مکمل اندراجات

نبوة والی آیات

5 میں سے آیات 1–5

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کسی آدمی کو شایاں نہیں کہ خدا تو اسے کتاب اور حکومت اور نبوت عطا فرمائے اور وہ لوگوں سے کہے کہ خدا کو چھوڑ کر میرے بندے ہو جاؤ بلکہ (اس کو یہ کہنا سزاوار ہے کہ اے اہلِ کتاب) تم (علمائے) ربانی ہو جاؤ کیونکہ تم کتابِ (خدا) پڑھتے پڑھاتے رہتے ہو

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:79
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ وہ لوگ تھے جن کو ہم نے کتاب اور حکم (شریعت) اور نبوت عطا فرمائی تھی۔ اگر یہ (کفار) ان باتوں سے انکار کریں تو ہم نے ان پر (ایمان لانے کے لئے) ایسے لوگ مقرر کردیئے ہیں کہ وہ ان سے کبھی انکار کرنے والے نہیں

    سورہ انعام، آیت 6:89
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:27
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب (ہدایت) اور حکومت اور نبوت بخشی اور پاکیزہ چیزیں عطا فرمائیں اور اہل عالم پر فضیلت دی

    سورہ جاثیہ، آیت 45:16
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں

    سورہ حدید، آیت 57:26