مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقالوا ما هي الا حياتنا الدنيا نموت ونحيا وما يهلكنا الا الدهر وما لهم بذلك من علم ان هم الا يظنون

اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا ہی کی ہے کہ (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے۔ اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ صرف ظن سے کام لیتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 24
  • پارہ 25
  • صفحہ 501

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس دنیا کی زندگی کے سوا کوئی دوسری زندگی نہیں بس یہ ہی ایک جہان ہے جس میں ہمارا مرنا اور جینا ہے۔ جیسے بارش ہونے پر سبزہ زمین سے اگا، خشکی ہوئی تو سوکھ کر ختم ہو گیا۔ یہ ہی حال آدمی کا سمجھو، ایک وقت آتا ہے پیدا ہوتا ہے۔ پھر معین وقت تک زندہ رہتا ہے، آخر زمانہ کا چکر اسے ختم کر دیتا ہے یہ ہی سلسلہ موت و حیات کا دنیا میں چلتا رہتا ہے۔ آگے کچھ نہیں۔ یعنی زمانہ نام ہے دہر کا۔ وہ کچھ کام کرنے والا نہیں کیونکہ نہ اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَالُوا۟اور انہوں نے کہاwaqālū
  2. مَانہیںmā
  3. هِىَہے یہhiya
  4. إِلَّامگرillā
  5. حَيَاتُنَاہماری زندگیḥayātunā
  6. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  7. نَمُوتُہم مریں گےnamūtu
  8. وَنَحْيَااور ہم جئیں گےwanaḥyā
  9. وَمَااورwamā
  10. يُهْلِكُنَآہلاک کرتا ہم کوyuh'likunā
  11. إِلَّامگرillā
  12. ٱلدَّهْرُ ۚزمانہl-dahru
  13. وَمَااور نہیںwamā
  14. لَهُمان کے لیےlahum
  15. بِذَٰلِكَاس کاbidhālika
  16. مِنْکوئیmin
  17. عِلْمٍ ۖعلمʿil'min
  18. إِنْنہیںin
  19. هُمْوہhum
  20. إِلَّامگرillā
  21. يَظُنُّونَوہ گمان کرتے ہیںyaẓunnūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں