مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 25

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واذا تتلى عليهم اياتنا بينات ما كان حجتهم الا ان قالوا ائتوا بابائنا ان كنتم صادقين

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کی یہی حجت ہوتی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 25
  • پارہ 25
  • صفحہ 501

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جب قرآن کی آیات یا بعث بعد الموت کی دلائل اسکو سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ میں کسی دلیل کو نہیں مانوں گا۔ بس اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو ہمارے مرے ہوئے باپ دادوں کو زندہ کر کے دکھلا دو۔ تب ہم تسلیم کریں گے کہ بیشک موت کے بعد دوبارہ زندہ ہونا برحق ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَااور جبwa-idhā
  2. تُتْلَىٰپڑھی جاتی ہیںtut'lā
  3. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  4. ءَايَـٰتُنَاہماری آیات ۔ نشانیاںāyātunā
  5. بَيِّنَـٰتٍۢروشنbayyinātin
  6. مَّانہیںmā
  7. كَانَہوتیkāna
  8. حُجَّتَهُمْان کی حجتḥujjatahum
  9. إِلَّآمگرillā
  10. أَنیہ کہan
  11. قَالُوا۟وہ کہتے ہیںqālū
  12. ٱئْتُوا۟لاؤi'tū
  13. بِـَٔابَآئِنَآہمارےباپ دادا کوbiābāinā
  14. إِناگرin
  15. كُنتُمْہو تمkuntum
  16. صَـٰدِقِينَسچےṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں