مواد پر جائیں
Quran Maqasid

حُجَّة

قرآن میں حجة

معنی: کوئی حجت

حجة قرآن کی 5 سورتوں کی 7 آیات میں 7 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
7
آیات
7
سورتیں
5
مادّہ
ح ج ج

حُجَّة

اسم · 7 بار

معنی: کوئی حجت · دوسرے تراجم: حجت ہماری, حجت, کوئی جھگڑا, ان کی حجت باز ی

قرآن میں صورتیں

  • حُجَّةٌ ×3
  • حُجَّتُهُمْ ×2
  • حُجَّتُنَآ ×1
  • ٱلْحُجَّةُ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الحج القصد للزيارة، قال الشاعر:103-يحجون بيت الزبرقان المعصفرا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قال تعالى: ﴿ولله على الناس حج البيت﴾ [آل عمران: 97] الحج والحج فتحا وكسرا مصدران لحج أي قصد. وقد قرئ بهما في السبع. وقيل: المفتوح مصدر والمكسور الاسم. وأصل الحج لغة القصد، وجعل في الشرع قصدا مخصوصا لمكان مخصوص في زمان مخصوص على هيئات مخصوصة حسبما بيناها في "الأحكام".

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ح ج ج پر مکمل اندراجات

حجة والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم جہاں سے نکلو، مسجدِ محترم کی طرف منہ (کرکے نماز پڑھا) کرو۔ اور مسلمانو، تم جہاں ہوا کرو، اسی (مسجد) کی طرف رخ کیا کرو۔ (یہ تاکید) اس لیے (کی گئی ہے) کہ لوگ تم کو کسی طرح کا الزام نہ دے سکیں۔ مگر ان میں سے جو ظالم ہیں، (وہ الزام دیں تو دیں) سو ان سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا۔ اور یہ بھی مقصود ہے کہ تم کو اپنی تمام نعمتیں بخشوں اور یہ بھی کہ تم راہِ راست پر چلو

    سورہ بقرہ، آیت 2:150
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (سب) پیغمبروں کو (خدا نے) خوشخبری سنانے والے اور ڈرانے والے (بنا کر بھیجا تھا) تاکہ پیغمبروں کے آنے کے بعد لوگوں کو خدا پر الزام کا موقع نہ رہے اور خدا غالب حکمت والا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:165
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے

    سورہ انعام، آیت 6:83
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا

    سورہ انعام، آیت 6:149
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ خدا ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:15
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ خدا (کے بارے) میں بعد اس کے کہ اسے (مومنوں نے) مان لیا ہو جھگڑتے ہیں ان کے پروردگار کے نزدیک ان کا جھگڑا لغو ہے۔ اور ان پر (خدا کا) غضب اور ان کے لئے سخت عذاب ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:16
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو ان کی یہی حجت ہوتی ہے کہ اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ

    سورہ جاثیہ، آیت 45:25