مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 35

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلكم بانكم اتخذتم ايات الله هزوا وغرتكم الحياة الدنيا فاليوم لا يخرجون منها ولا هم يستعتبون

یہ اس لئے کہ تم نے خدا کی آیتوں کو مخول بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ سو آج یہ لوگ نہ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 35
  • پارہ 25
  • صفحہ 502

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دنیا کے مزوں میں پڑ کر خیال ہی نہ کیا کہ یہاں سےکبھی جانا اور خدا کے سامنے پیش ہونا بھی ہے۔ اور اگر کبھی کچھ خیال آیا بھی تو یوں سمجھ کر دل کو تسلی کر لی کہ جس طرح دنیا میں ہم مسلمانوں سے مقابل ہیں، وہاں بھی ہمارا یہ ہی زور رہے گا۔ یعنی نہ انکو دوزخ سے نکالا جائے گا نہ یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ اب خدا کو راضی کرنے کی کوشش کریں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكُمیہ باتdhālikum
  2. بِأَنَّكُمُبوجہ اس کے کہ یقینا تمbi-annakumu
  3. ٱتَّخَذْتُمْبنا لیا تم نےittakhadhtum
  4. ءَايَـٰتِآیات کوāyāti
  5. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  6. هُزُوًۭامذاقhuzuwan
  7. وَغَرَّتْكُمُاور دھوکے میں ڈالا تم کوwagharratkumu
  8. ٱلْحَيَوٰةُزندگی نےl-ḥayatu
  9. ٱلدُّنْيَا ۚدنیا کیl-dun'yā
  10. فَٱلْيَوْمَتو آجfal-yawma
  11. لَانہlā
  12. يُخْرَجُونَوہ نکالے جائیں گےyukh'rajūna
  13. مِنْهَااس سےmin'hā
  14. وَلَااور نہwalā
  15. هُمْوہhum
  16. يُسْتَعْتَبُونَعذر قبول کیے جائیں گےyus'taʿtabūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں