مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جاثیہ، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واختلاف الليل والنهار وما انزل الله من السماء من رزق فاحيا به الارض بعد موتها وتصريف الرياح ايات لقوم يعقلون

اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذریعہٴ) رزق نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 37 میں سے آیت 5
  • پارہ 25
  • صفحہ 499

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پانی آسمان کی طرف سے اتارا جو مادہ ہے روزی کا۔ یعنی ذرا بھی سمجھ سے کام لیں تو معلوم ہو جائے کہ یہ امور بجز اس زبردست قادر و حکیم کے اور کسی کے بس میں نہیں۔ جیساکہ پہلے متعدد مواضع میں اس کی تقریر گزر چکی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱخْتِلَـٰفِاور اختلاف میںwa-ikh'tilāfi
  2. ٱلَّيْلِراتal-layli
  3. وَٱلنَّهَارِاور دن کےwal-nahāri
  4. وَمَآاور جوwamā
  5. أَنزَلَنازل کیاanzala
  6. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  7. مِنَسےmina
  8. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  9. مِنمیں سےmin
  10. رِّزْقٍۢرزقriz'qin
  11. فَأَحْيَاپھر اس نے زندہ کیاfa-aḥyā
  12. بِهِساتھ اس کےbihi
  13. ٱلْأَرْضَزمین کوl-arḍa
  14. بَعْدَبعدbaʿda
  15. مَوْتِهَااس کی موت کےmawtihā
  16. وَتَصْرِيفِاور گردش میںwataṣrīfi
  17. ٱلرِّيَـٰحِہواؤں کیl-riyāḥi
  18. ءَايَـٰتٌۭنشانیاں ہیںāyātun
  19. لِّقَوْمٍۢاس قوم کے لیےliqawmin
  20. يَعْقِلُونَجو عقل رکھتی ہوyaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں