مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احقاف، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن قبله كتاب موسى اماما ورحمة وهذا كتاب مصدق لسانا عربيا لينذر الذين ظلموا وبشرى للمحسنين

اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب تھی (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت۔ اور یہ کتاب عربی زبان میں ہے اسی کی تصدیق کرنے والی تاکہ ظالموں کو ڈرائے۔ اور نیکوکاروں کو خوشخبری سنائے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 35 میں سے آیت 12
  • پارہ 26
  • صفحہ 503

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی یہ پرانا جھوٹ نہیں، بلکہ بہت پرانا سچ ہے۔ نزول قرآن سے سینکڑوں برس پہلے تورات نے بھی اصولی تعلیم یہ ہی دی تھی جسکی انبیاء و اولیاء اقتداء کرتے رہے۔ اور اس نے پیچھے آنے والی نسلوں کے لئے اپنی تعلیمات و بشارات سے راستی و ہدایت کی راہ ڈال دی اور رحمت کے دروازے کھول دیے اب قرآن اترا تو اسکو سچا ثابت کرتا ہوا۔ غرض دونوں کتابیں ایکدوسرے کی تصدیق کرتی ہیں اور یہ ہی حال دوسری کتب سماویہ کا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمِناور سےwamin
  2. قَبْلِهِۦاس سے پہلےqablihi
  3. كِتَـٰبُکتابkitābu
  4. مُوسَىٰٓموسیٰ کیmūsā
  5. إِمَامًۭارہنماimāman
  6. وَرَحْمَةًۭ ۚاور رحمت کے طور پر (آچکی ہے)waraḥmatan
  7. وَهَـٰذَااور یہwahādhā
  8. كِتَـٰبٌۭکتابkitābun
  9. مُّصَدِّقٌۭتصدیق کرنے والی ہےmuṣaddiqun
  10. لِّسَانًازبان ہےlisānan
  11. عَرَبِيًّۭاعربیʿarabiyyan
  12. لِّيُنذِرَتاکہ متنبہ کرےliyundhira
  13. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  14. ظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیاẓalamū
  15. وَبُشْرَىٰاور خوشخبری ہوwabush'rā
  16. لِلْمُحْسِنِينَنیکو کاروں کے لیےlil'muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں