مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عَرَبِيّ

قرآن میں عربي

معنی: عربی

عربي قرآن کی 10 سورتوں کی 11 آیات میں 11 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
11
آیات
11
سورتیں
10
مادّہ
ع ر ب

عَرَبِيّ

اسم · 11 بار

معنی: عربی

قرآن میں صورتیں

  • عَرَبِيًّا ×8
  • عَرَبِىٌّ ×2
  • وَعَرَبِىٌّ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العرب: ولد إسماعيل، والأعراب جمعه في الأصل، وصار ذلك اسما لسكان البادية.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ومن الأعراب﴾ [التوبة: 98] الأعراب: سكان البوادي، والعرب: سكان القرى والبوادي. ومن ثم غلط سيبويه من جعل أعرابا جمعا لعرب لاستحالة كون المفرد أعم من الجمع. وهذا نظير: عالمون في كونه ليس جمعا كما سيأتي إن شاء الله تعالى. وقد تكلمنا على ذلك في "إيضاح السبيل" وغيره. وقال الراغب:

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع ر ب پر مکمل اندراجات

عربي والی آیات

11 میں سے آیات 1–11

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ تم سمجھ سکو

    سورہ یوسف، آیت 12:2
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان نازل کیا ہے۔ اور اگر تم علم (ودانش) آنے کے بعد ان لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو خدا کے سامنے کوئی نہ تمہارا مددگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا

    سورہ رعد، آیت 13:37
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہمیں معلوم ہے کہ یہ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) کو ایک شخص سکھا جاتا ہے۔ مگر جس کی طرف (تعلیم کی) نسبت کرتے ہیں اس کی زبان تو عجمی ہے اور یہ صاف عربی زبان ہے

    سورہ نحل، آیت 16:103
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے اس کو اسی طرح کا قرآن عربی نازل کیا ہے اور اس میں طرح طرح کے ڈراوے بیان کردیئے ہیں تاکہ لوگ پرہیزگار بنیں یا خدا ان کے لئے نصیحت پیدا کردے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:113
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (القا بھی) فصیح عربی زبان میں (کیا ہے)

    سورہ شعراء، آیت 26:195
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں

    سورہ زمر، آیت 39:28
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کتاب جس کی آیتیں واضح (المعانی) ہیں (یعنی) قرآن عربی ان لوگوں کے لئے جو سمجھ رکھتے ہیں

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:3
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم اس قرآن کو غیر زبان عرب میں (نازل) کرتے تو یہ لوگ کہتے کہ اس کی آیتیں (ہماری زبان میں) کیوں کھول کر بیان نہیں کی گئیں۔ کیا (خوب کہ قرآن تو) عجمی اور (مخاطب) عربی۔ کہہ دو کہ جو ایمان لاتے ہیں ان کے لئے (یہ) ہدایت اور شفا ہے۔ اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں گرانی (یعنی بہراپن) ہے اور یہ ان کے حق میں (موجب) نابینائی ہے۔ گرانی کے سبب ان کو (گویا) دور جگہ سے آواز دی جاتی ہے

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:44
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (یعنی مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہیں قیامت کے دن کا بھی جس میں کچھ شک نہیں ہے خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:7
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہ ہم نے اس کو قرآن عربی بنایا ہے تاکہ تم سمجھو

    سورہ زخرف، آیت 43:3
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب تھی (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت۔ اور یہ کتاب عربی زبان میں ہے اسی کی تصدیق کرنے والی تاکہ ظالموں کو ڈرائے۔ اور نیکوکاروں کو خوشخبری سنائے

    سورہ احقاف، آیت 46:12