مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احقاف، آیت 15

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ووصينا الانسان بوالديه احسانا حملته امه كرها ووضعته كرها وحمله وفصاله ثلاثون شهرا حتى اذا بلغ اشده وبلغ اربعين سنة قال رب اوزعني ان اشكر نعمتك التي انعمت علي وعلى والدي وان اعمل صالحا ترضاه واصلح لي في ذريتي اني تبت اليك واني من المسلمين

اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا۔ اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی سے جنا۔ اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائی برس میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ کہ نیک عمل کروں جن کو تو پسند کرے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح (وتقویٰ) دے۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 35 میں سے آیت 15
  • پارہ 26
  • صفحہ 504

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

قرآن میں کئ جگہ اللہ تعالٰی نے اپنے حق کے ساتھ ماں باپ کا حق بیان فرمایا ہے ۔ کیونکہ موجد حقیقی تو اللہ ہے لیکن عالم اسباب میں والدین اولاد کے وجود کا سبب ظاہری اور حق تعالٰی کی شان رُبُوبیت کا مظہر خاص بنتے ہیں۔ یہاں بھی پہلے اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسۡتَقَامُوۡا میں اللہ تعالٰی کے حقوق کا ذکر تھا۔ اب والدین کا حق بتلا دیا۔ یعنی انسان کو حکم دیا گیا ہے کہ اپنے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرے،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَوَصَّيْنَااور وصیت کی۔ تاکید کی ہم نےwawaṣṣaynā
  2. ٱلْإِنسَـٰنَانسان کوl-insāna
  3. بِوَٰلِدَيْهِاپنے والدین کے ساتھbiwālidayhi
  4. إِحْسَـٰنًا ۖاحسان کرنے کیiḥ'sānan
  5. حَمَلَتْهُاٹھایا اس کوḥamalathu
  6. أُمُّهُۥاس کی ماں نےummuhu
  7. كُرْهًۭاتکلیف میںkur'han
  8. وَوَضَعَتْهُاور جنم دیا اس کوwawaḍaʿathu
  9. كُرْهًۭا ۖناگواری میںkur'han
  10. وَحَمْلُهُۥاور حمل اس کا۔ اٹھانا اس کاwaḥamluhu
  11. وَفِصَـٰلُهُۥاور دودھ چھڑانا اس کاwafiṣāluhu
  12. ثَلَـٰثُونَتیسthalāthūna
  13. شَهْرًا ۚماہ تھاshahran
  14. حَتَّىٰٓیہاں تک کہḥattā
  15. إِذَاجبidhā
  16. بَلَغَوہ پہنچ چکاbalagha
  17. أَشُدَّهُۥاپنی جوانی کوashuddahu
  18. وَبَلَغَاور پہنچاwabalagha
  19. أَرْبَعِينَچالیسarbaʿīna
  20. سَنَةًۭسال کوsanatan
  21. قَالَکہاqāla
  22. رَبِّاے میرے ربrabbi
  23. أَوْزِعْنِىٓمجھے توفیق دےawziʿ'nī
  24. أَنْکہan
  25. أَشْكُرَمیں شکر ادا کروںashkura
  26. نِعْمَتَكَتیری نعمت کاniʿ'mataka
  27. ٱلَّتِىٓوہallatī
  28. أَنْعَمْتَجو انعام کی تو نےanʿamta
  29. عَلَىَّمجھ پرʿalayya
  30. وَعَلَىٰاور پرwaʿalā
  31. وَٰلِدَىَّمیرے والدین پرwālidayya
  32. وَأَنْاور یہ کہwa-an
  33. أَعْمَلَمیں عمل کروںaʿmala
  34. صَـٰلِحًۭاصالحṣāliḥan
  35. تَرْضَىٰهُتو راضی ہوجائے اس پرtarḍāhu
  36. وَأَصْلِحْاور اصلاح کردے -درست کردےwa-aṣliḥ
  37. لِىمیرے لیےlī
  38. فِىمیںfī
  39. ذُرِّيَّتِىٓ ۖمیری اولاد میںdhurriyyatī
  40. إِنِّىبیشک میں نےinnī
  41. تُبْتُمیں نے توبہ کیtub'tu
  42. إِلَيْكَتیری طرفilayka
  43. وَإِنِّىاور بیشک میںwa-innī
  44. مِنَسےmina
  45. ٱلْمُسْلِمِينَمسلمانوں میں سے ہوںl-mus'limīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں