مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ محمد، آیت 36

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

انما الحياة الدنيا لعب ولهو وان تؤمنوا وتتقوا يؤتكم اجوركم ولا يسالكم اموالكم

دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا۔ اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 38 میں سے آیت 36
  • پارہ 26
  • صفحہ 510

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی حقیقت ایک کھیل تماشہ جیسی ہے ۔ اگر تم ایمان و تقویٰ اختیار کرو گے اور اس کھیل تماشہ سے ذرا بچ کر چلو گے۔ تو اللہ تمکو اس کا پورا بدلہ دے گا اور تمہارا مال بھی تم سے طلب نہیں کرے گا۔ اسے کیا حاجت ہے۔ وہ تو خود دینے والا ہے کمال قال اِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الۡقُوَّۃِ الۡمَتِیۡنُ (ذاریات۔۵۷،۵۸) اگر طلب بھی کرے تو مالک حقیقی وہ ہی ہے تمام مال اسی کا ہے مگر اسکے باوجود دین کے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. إِنَّمَابیشکinnamā
  2. ٱلْحَيَوٰةُزندگیl-ḥayatu
  3. ٱلدُّنْيَادنیا کیl-dun'yā
  4. لَعِبٌۭکھیل ہےlaʿibun
  5. وَلَهْوٌۭ ۚاور تماشا ہےwalahwun
  6. وَإِناور اگرwa-in
  7. تُؤْمِنُوا۟تم ایمان لے آؤtu'minū
  8. وَتَتَّقُوا۟اور تقوی اختیار کروwatattaqū
  9. يُؤْتِكُمْوہ دے گا تم کوyu'tikum
  10. أُجُورَكُمْاجر تمہارےujūrakum
  11. وَلَااور نہwalā
  12. يَسْـَٔلْكُمْطلب کرے گا تم سےyasalkum
  13. أَمْوَٰلَكُمْمال تمہارےamwālakum

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں