مواد پر جائیں
Quran Maqasid

لَعِب

قرآن میں لعب

معنی: اور کھیل

لعب قرآن کی 6 سورتوں کی 8 آیات میں 8 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
8
آیات
8
سورتیں
6
مادّہ
ل ع ب

لَعِب

اسم · 8 بار

معنی: اور کھیل · دوسرے تراجم: کھیل, کھیل ہے

قرآن میں صورتیں

  • وَلَعِبًا ×3
  • لَعِبٌ ×3
  • لَعِبًا ×1
  • وَلَعِبٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل الكلمة اللعاب، وهو البزاق السائل، وقد لعب يلعب لعبا : سال لعابه، ولعب فلان: إذا كان فعله غير قاصد به مقصدا صحيحا، يلعب لعبا. قال: وما هذه الحياة الدنيا إلا لهو ولعب

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وما هذه الحياة الدنيا إلا لهو ولعب﴾ [العنكبوت: 64] اللعب فعل ما لا فائدة فيه. وقيل: ما فعل من غير قصد صحيح، وهو بمعنى الهزل، فهو ضد الجد، وقيل: اللعب: كل عمل لا يجري على فاعله نفعا، ويقال من هذا: لعب - بالكسر - يلعب - بالفتح - لعبا وأما لعب - بالفتح - يلعب فمعناه سال لعابه.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ل ع ب پر مکمل اندراجات

لعب والی آیات

8 میں سے آیات 1–8

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے ایمان والوں! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں ان کو اور کافروں کو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے دوست نہ بناؤ اور مومن ہو تو خدا سے ڈرتے رہو

    سورہ مائدہ، آیت 5:57
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم لوگ نماز کے لیے اذان دیتے ہو تو یہ اسے بھی ہنسی اور کھیل بناتے ہیں یہ اس لیے کہ سمجھ نہیں رکھتے

    سورہ مائدہ، آیت 5:58
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور دنیا کی زندگی تو ایک کھیل اور مشغولہ ہے۔ اور بہت اچھا گھر تو آخرت کا گھر ہے (یعنی) ان کے لئے جو (خدا سے) ڈرتے ہیں۔ کیا تم سمجھتے نہیں

    سورہ انعام، آیت 6:32
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں نے اپنےدین کو کھیل اور تماشا بنا رکھا ہے اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان سے کچھ کام نہ رکھو ہاں اس (قرآن) کے ذریعے سے نصیحت کرتے رہو تاکہ (قیامت کے دن) کوئی اپنے اعمال کی سزا میں ہلاکت میں نہ ڈالا جائے (اس روز) خدا کےسوا نہ تو کوئی اس کا دوست ہوگا اور نہ سفارش کرنے والا۔ اور اگر وہ ہر چیز (جو روئے زمین پر ہے بطور) معاوضہ دینا چاہے تو وہ اس سے قبول نہ ہو یہی لوگ ہیں کہ اپنے اعمال کے وبال میں ہلاکت میں ڈالے گئے ان کے لئے پینے کو کھولتا ہوا پانی اور دکھ دینے والا عذاب ہے اس لئے کہ کفر کرتے تھے

    سورہ انعام، آیت 6:70
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جنہوں نے اپنے دین کو تماشا اور کھیل بنا رکھا تھا اور دنیا کی زندگی نے ان کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔ تو جس طرح یہ لوگ اس دن کے آنے کو بھولے ہوئے اور ہماری آیتوں سے منکر ہو رہے تھے۔ اسی طرح آج ہم بھی انہیں بھلا دیں گے

    سورہ اعراف، آیت 7:51
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے اور (ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ (لوگ) سمجھتے

    سورہ عنکبوت، آیت 29:64
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دنیا کی زندگی تو محض کھیل اور تماشا ہے۔ اور اگر تم ایمان لاؤ گے اور پرہیزگاری کرو گے تو وہ تم کو تمہارا اجر دے گا۔ اور تم سے تمہارا مال طلب نہیں کرے گا

    سورہ محمد، آیت 47:36
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے

    سورہ حدید، آیت 57:20