تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اگر اللہ تعالٰی سختی کے ساتھ کل مال طلب کرنے لگے جو تم کو دے رکھا ہے تو کتنے مردان خدا ہیں جو کشادہ دلی اور خندہ پیشانی سے اس حکم پر لبیک کہیں گے۔ اکثر تو و ہی ہوں گے جو بخل اور تنگدلی کا ثبوت دیں گے اور مال خرچ کرنے کے وقت انکے دل کی خفگی باہر ظاہر ہو جائے گی۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں