مواد پر جائیں
Quran Maqasid

بَخِلَ

قرآن میں بخل

معنی: جو بخل کرتے ہیں

بخل قرآن کی 6 سورتوں کی 7 آیات میں 12 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
12
آیات
7
سورتیں
6
مادّہ
ب خ ل

بَخِلَ

فعل · 10 بار

معنی: جو بخل کرتے ہیں · دوسرے تراجم: انہوں نے بخل کیا, وہ بخل کرنے لگے, تم عقل کرو گے, جو بخل کرتا ہے

قرآن میں صورتیں

  • يَبْخَلُونَ ×3
  • يَبْخَلُ ×3
  • بَخِلُوا۟ ×2
  • تَبْخَلُوا۟ ×1
  • بَخِلَ ×1

بُخْل

اسم · 2 بار

معنی: بخل کا

قرآن میں صورتیں

  • بِٱلْبُخْلِ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

البخل: إمساك المقتنيات عما لا يحق حبسها عنه، ويقابله الجود، يقال: بخل فهو باخل، وأما البخيل فالذي يكثر منه البخل، كالرحيم من الراحم.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

البخل والبخل: إمساك المال عن مستحقه. ويقابله الجود والسماحة. يقال: بخل يبخل بخلا وبخلا فهو باخل.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب خ ل پر مکمل اندراجات

بخل والی آیات

7 میں سے آیات 1–7

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ مال میں جو خدا نے اپنے فضل سے ان کو عطا فرمایا ہے بخل کرتے ہیں وہ اس بخل کو اپنے حق میں اچھا نہ سمجھیں۔ (وہ اچھا نہیں) بلکہ ان کے لئے برا ہے وہ جس مال میں بخل کرتے ہیں قیامت کے دن اس کا طوق بنا کر ان کی گردنوں میں ڈالا جائے گا۔ اور آسمانوں اور زمین کا وارث خدا ہی ہے۔ اور جو عمل تم کرتے ہوخدا کو معلوم ہے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:180
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو (مال) خدا نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اسے چھپا چھپا کے رکھیں اور ہم نے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار کر رکھا ہے

    سورہ نساء، آیت 4:37
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لیکن جب خدا نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیا تو اس میں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) روگردانی کرکے پھر بیٹھے

    سورہ توبہ، آیت 9:76
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر وہ تم سے مال طلب کرے اور تمہیں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ (بخل) تمہاری بدنیتی ظاہر کرکے رہے

    سورہ محمد، آیت 47:37
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دیکھو تم وہ لوگ ہو کہ خدا کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلائے جاتے ہو۔ تو تم میں ایسے شخص بھی ہیں جو بخل کرنے لگتے ہیں۔ اور جو بخل کرتا ہے اپنے آپ سے بخل کرتا ہے۔ اور خدا بےنیاز ہے اور تم محتاج۔ اور اگر تم منہ پھیرو گے تو وہ تمہاری جگہ اور لوگوں کو لے آئے گا اور وہ تمہاری طرح کے نہیں ہوں گے

    سورہ محمد، آیت 47:38
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو شخص روگردانی کرے تو خدا بھی بےپروا (اور) وہی سزاوار حمد (وثنا) ہے

    سورہ حدید، آیت 57:24
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا

    سورہ لیل، آیت 92:8