مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 12

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

بل ظننتم ان لن ينقلب الرسول والمؤمنون الى اهليهم ابدا وزين ذلك في قلوبكم وظننتم ظن السوء وكنتم قوما بورا

بات یہ ہے کہ تم لوگ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پیغمبر اور مومن اپنے اہل وعیال میں کبھی لوٹ کر آنے ہی کے نہیں۔ اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوئی۔ اور (اسی وجہ سے) تم نے برے برے خیال کئے اور (آخرکار) تم ہلاکت میں پڑ گئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 12
  • پارہ 26
  • صفحہ 512

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی واقع میں تمہارے نہ جانے کا سبب یہ نہیں تھا جو بیان کر رہے ہو بلکہ تمہارا خیال یہ تھا کہ اب پیغمبر اور مسلمان اس سفر سے بچ کر واپس نہ آئیں گے۔ یہ ہی تمہاری دلی آرزو تھی اور یہ غلط اٹکل اور تخمینہ تمہارے دلوں میں خوب جم گیا تھا۔ اسی لئے اپنی حفاظت اور نفع کی صورت تم نے علیحدہ رہنے میں سمجھی۔ حالانکہ یہ صورت تمہارے خسران اور تباہی کی تھی اور اللہ جانتا تھا کہ یہ تباہ و برباد ہونے والے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. بَلْبلکہbal
  2. ظَنَنتُمْگمان کیا تم نےẓanantum
  3. أَنکہan
  4. لَّنہرگز نہیںlan
  5. يَنقَلِبَپلٹ کر آئیں گےyanqaliba
  6. ٱلرَّسُولُرسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)l-rasūlu
  7. وَٱلْمُؤْمِنُونَاور مومنwal-mu'minūna
  8. إِلَىٰٓطرفilā
  9. أَهْلِيهِمْاپنے گھر والوں کی طرفahlīhim
  10. أَبَدًۭاکبھی بھیabadan
  11. وَزُيِّنَاور خوبصورت بنادی گئیwazuyyina
  12. ذَٰلِكَیہ باتdhālika
  13. فِىمیںfī
  14. قُلُوبِكُمْتمہارے دلوں میںqulūbikum
  15. وَظَنَنتُمْاور گمان کیا تم نےwaẓanantum
  16. ظَنَّگمانẓanna
  17. ٱلسَّوْءِبراl-sawi
  18. وَكُنتُمْاور ہو تمwakuntum
  19. قَوْمًۢاقوم۔ لوگqawman
  20. بُورًۭاہلاک ہونے والےbūran

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں