مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ فتح، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

لقد رضي الله عن المؤمنين اذ يبايعونك تحت الشجرة فعلم ما في قلوبهم فانزل السكينة عليهم واثابهم فتحا قريبا

(اے پیغمبر) جب مومن تم سے درخت کے نیچے بیعت کر رہے تھے تو خدا ان سے خوش ہوا۔ اور جو (صدق وخلوص) ان کے دلوں میں تھا وہ اس نے معلوم کرلیا۔ تو ان پر تسلی نازل فرمائی اور انہیں جلد فتح عنایت کی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 29 میں سے آیت 18
  • پارہ 26
  • صفحہ 513

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وہ کیکر کا درخت تھا حُدیبیہ میں۔ غالبًا لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ فرمانے کی وجہ سے اسی بیعت کو "بیعت الرضوان" کہتے ہیں۔ شروع سورت میں اس کا مفصل قصہ گذر چکا۔ یعنی ظاہر کا اندیشہ اور دل کا توکل، حسن نیت، صدق و اخلاص اور حُب اسلام وغیرہ۔ عمومًا مفسرین نے مَافِیْ قُلُوْبِھِمْ سے یہ ہی مراد لیا ہے۔ مگر ابو حیان کہتے ہیں کہ صلح اور شرائط صلح کی طرف سے دلوں میں جو رنج و اضطراب تھا وہ مراد ہے اور آگے فَاَنْزَلَ السَّکِیْنَۃَ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ لَّقَدْالبتہ تحقیقlaqad
  2. رَضِىَراضی ہوگیاraḍiya
  3. ٱللَّهُاللہl-lahu
  4. عَنِسےʿani
  5. ٱلْمُؤْمِنِينَمومنوں (سے)l-mu'minīna
  6. إِذْجبidh
  7. يُبَايِعُونَكَوہ بیعت کر رہے تھے آپ سےyubāyiʿūnaka
  8. تَحْتَنیچےtaḥta
  9. ٱلشَّجَرَةِدرخت کےl-shajarati
  10. فَعَلِمَتو اس نے جان لیاfaʿalima
  11. مَاجوmā
  12. فِىمیںfī
  13. قُلُوبِهِمْان کے دلوں میں تھاqulūbihim
  14. فَأَنزَلَتو اس نے اتاریfa-anzala
  15. ٱلسَّكِينَةَسکینت۔ تسکینl-sakīnata
  16. عَلَيْهِمْان پرʿalayhim
  17. وَأَثَـٰبَهُمْاور عطا کی ان کوwa-athābahum
  18. فَتْحًۭافتحfatḥan
  19. قَرِيبًۭاقریبیqarīban

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں